10لاکھ 23ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے ، عظمیٰ کاردار
ملتا ن(وقائع نگار خصوصی)فوکل پرسن ٹو وزیراعلیٰ پنجاب برائے پولیو ایم پی اے عظمیٰ کاردار نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیو فری پنجاب کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں مسلسل فیلڈ وزٹ کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور عمر فاروق بھٹی بھی انکے ہمراہ تھے ۔ عظمیٰ کاردار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پولیو مہم میں 98 فی صد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے ہیں جبکہ اکتوبر کی پولیو مہم اور حالیہ پولیو مہم کے رزلٹس بھی بہت اچھے آئے تھے عظمی کاردار نے کہا کہ 10 لاکھ 23 ہزار بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران قطرے پلائے گئے جبکہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے کے 16 کیسز رپورٹ ہوئے جن کو فوری کور کر لیا گیا ، عظمیٰ کاردار نے بتایا کہ پولیو کیسز کی روک تھام کیلئے دیگر صوبوں سے نقل و حرکت کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے ۔عظمیٰ کاردار نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ کی پولیو فری پنجاب کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔