ڈی سی مظفر گڑھ کی انڈس ہسپتال گرین بیلٹ بہترکرنیکی ہدایت

ڈی سی مظفر گڑھ کی انڈس ہسپتال گرین بیلٹ بہترکرنیکی ہدایت

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر انجینئر قراۃ العین میمن کا اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجراہ کے ہمراہ انڈس ہسپتال کے باہر بنی گرین بیلٹ کا دورہ،فوری طور پر گرین بیلٹ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت اور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کو اپنی نگرانی میں ختم کرایا۔

ترکی کالونی میں مکانات کے نقشہ میں رد و بدل پر اظہار برہمی کیا اور تمام تجاوزات کو اپنی نگرانی میں ختم کرادیا،ڈی ایف او کالونی میں پودے لگانے کے احکامات جاری کئے ،این ایچ اے ڈیپارٹمنٹ کو اینٹی پوائنٹ پر گرین بلیٹس بنانے ،تھرمل بائی پاس پر ڈمپنگ پوائنٹ ختم کرکے پلے گراؤنڈ پر کام شروع کرنے کی ہدایت۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے زرعی مشینری و آلات کی قراعہ اندازی کرتے ہوئے کہا کہ زرعی مشینری زراعت کی پیداوار بڑھانے میں خصوصی اہمیت کی حامل ہے ، نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ وقت اور لاگت کی بھی بچت ہوتی ہے ۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ کسانوں کیلئے مشینری و آلات میں سبسڈی وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا تحفہ ہے ، کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ قرعہ اندازی کی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا حبیب اور انجینئر عامر سعید نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں