ایف ڈی اے کا تجاوزات ، غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن

ایف ڈی اے کا تجاوزات ، غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنر ل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور ۔

کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے عارضی و پختہ تجاوزات کا خاتمہ،غیرقانونی تعمیرات کو مسمار اور ناجائز قابضین سے سرکاری جگہ کو واگزار کرا لیا اور قصورواروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے گئے ،ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر میاں قمر شہزاد کی سربراہی میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے موٹر مارکیٹ کچی آبادی جھنگ روڈ کے معائنہ کے دوران بعض پختہ تجاوزات اور صلابت والا کچی آباد ی جھنگ روڈ کے قریب \'\'نب جی\'\' کی اراضی پر ناجائز تعمیرات کو فوری طور پر مسمار کر دیا جبکہ کارروائی کے دوران مدینہ ٹاؤن میں ایف ڈی اے کے فلیٹس پر ناجائز قبضہ بھی واگزار کرا لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں