پینسرہ:لیبر قومی موومنٹ کا اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پینسرہ:لیبر قومی موومنٹ کا اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پینسرہ(نمائندہ دنیا )پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے کارکنوں نے حزب اللہ کے لیڈرحسن نصراللہ کی شہادت پر اسرائیل کے خلاف چک نمبر 66دھاندرہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا،،مظاہر کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔۔۔

مظاہرین نے اسرائیلی بربریت کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ اس موقع پر پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے رہنما بابا لطیف انصاری نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل فلسطین پر حملے کر رہا ہے ، ہزاروں معصوم بچے اور خواتین شہید ہو چکے ، اب وہ مسلمان رہنماؤں کو چن چن کر شہید کر رہا ہے مگر اس کے باوجود مسلمان حکمران خاموش بیٹھے تماشہ دیکھ رہے ہیں جب تک تمام مسلمان ایک ہو کر مسلم دشمن کو منہ توڑ جواب نہیں دیں اس کی جارحیت جا رہی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران کس بات کا انتظار کر رہے ہیں،اسرائیل کیخلاف تمام اسلامی ممالک کو ایک پیج پر اکٹھے ہونا ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں