مختلف واقعات میں دو کمسن لڑکوں کو مبینہ زیادتی کانشانہ بنادیاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف واقعات میں دو کمسن لڑکوں کو مبینہ زیادتی کانشانہ بنادیاگیا۔ ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھمرہ کے علاقے محلہ قائد آباد کے رہائشی بشیر نامی شہری کے 13 سالہ بھتیجے واجد علی کو ملزمان کی جانب سے مبینہ طورپر قابوکرکے زیادتی کانشانہ بنادیاگیا۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں چکنمبر 106ج ب کی رہائشی کائنات جبار نامی خاتون کے کمسن بیٹے احمد کو ملزم کی جانب سے مبینہ طورپر قابو کرکے زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا، پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کرلئے ہیں