صفائی کے حوالے سے چنیوٹ مثالی ضلع بنائیں گے :ڈپٹی کمشنر

 صفائی کے حوالے سے چنیوٹ مثالی ضلع بنائیں گے :ڈپٹی کمشنر

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل نے کہا ہے ضلع بھر کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے۔

 مثالی ضلع بنانا ہے لہذا شہر بھر میں صفائی کا اعلی معیار برقرار رکھنے کیلئے زیروٹالرنس ہے ، انہوں نے یہ بات میونسپل کمیٹی کے افسران سے شہر کی صفائی و دستیاب وسائل کے حوالے بریفنگ لیتے ہوئے کہی ۔انہوں نے میونسپل کمیٹی افسران کو ہدایت کی کہ کسی جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نظر نہیں آنے چاہیں ، اندرونی محلوں کی گلیوں میں بھی روزانہ صفائی آپریشن جاری رکھا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایم سی شہریوں کی توقعات سے بڑھ کر اقدامات کرے اورروزانہ کی بنیاد پرسڑکوں کی سکریپنگ،مکینیکل سویپنگ اور واشنگ ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر کو زیر وویسٹ جبکہ اوپن پلاٹس کی صفائی کرائیں،شہریوں کی صفائی سے متعلق شکایات کا فی الفور ازالہ ترجیح ہونی چاہیے ۔ایڈمنسٹریٹر طلحہ سعید ، سی او مظفر بیگ نے روزانہ صفائی آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر شمس رحمن اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں