گیس چور ی کیخلاف کار روائی ، سر کاری ٹیم کو دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گیس چور ی کے خلاف کار روائی کیلئے آنے والی ٹیم کو دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ سرگودھا روڈکے علاقے گرین ٹائون میں محکمہ سوئی گیس ٹیم کی جانب سے گیس چوری میں ملوث شہری کے گھر کا کنکشن چیک کیاگیا۔ اس دوران ملزم کو میٹر ٹیمپر کرکے گیس چوری میں ملوث پایاگیا۔ جس کے کنکشن کو منقطع کیا گیا تو ملز م نے محکمہ کے اہلکاروں سے مزاحمت کرتے ہوئے انہیں ہراساں وپریشان کیاگیاور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔