مسلح افراد کی جانب سے شہری کے گھر پر فائرنگ

مسلح افراد کی جانب سے  شہری کے گھر پر فائرنگ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد کی جانب سے شہری کے گھر پر فائرنگ کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے نور پورہ کے رہائشی نزاکت علی نے پولیس کو بتایا۔۔

 کہ وہ اپنے اہلخانہ کے کمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملزمان ی جانب سے اسکے گھر پر دھاوا بول دیاگیا اور شدید فائرنگ کرتے ہوئے اسکے گھر کے مرکزی دروازے اور دیگر سامان کو تباہی کا شکار بنادیاگیا تاہم گھر پر موجود افراد خوش قسمتی سے محفوظ رہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں