گوجرہ:سڑک کے درمیان گٹر وں کے ڈھکن ،حادثات معمول

گوجرہ:سڑک کے درمیان گٹر وں کے ڈھکن ،حادثات معمول

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )گوجرہ میں سڑک کے درمیان سیوریج کے گٹر وں کے ڈھکن خطرناک صورت اختیار کر گئے ،حادثات معمول بن چکے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے مین گیٹ کے سامنے سڑک کے عین وسط میں سیوریج کے گٹر کا ڈھکن سڑک سے نیچا ہو نے کی بناء پرکھڈے کی صورت اختیار کر چکا ،چونکہ اس روڈ پر گورنمنٹ گرلزکالج ،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سمیت دیگر سرکارے ادارے موجودہیں اور ٹریفک کا رش رہتاا ہے اس لئے آئے روز حادثات معمول بن چکے ،گزشتہ روز بھی یہاں پینسرہ روڈ گوجرہ کا رہائشی موٹرسائیکل سوار بابرخان گٹر کے ڈھکن کی وجہ سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ میو نسپل کمیٹی گوجرہ نے جانتے ہوئے بھی سنگین مسئلہ پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ،اعلی حکام فوری نوٹس لے کر اقدامات کا حکم دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں