ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے :حافظ عمران ، عدنان گجر

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )اہلحدیث یوتھ فورس گوجرہ کے صدر حافظ عمران شاکر اور جنرل سیکرٹری مولانا عدنان افضل گجر نے ماہانہ اجلاس سے خطاب میں کہاہے کہ ہم ختم نبوت اور استحکام پاکستان کی خاطر اپنی جانیں اور مال کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔
پنجاب بار کونسل کی طرف سے صدر بار گوجرہ اعجاز اختر کا لائسنس معطل کر نے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے انہوں نے اعجاز اختر کوناموس رسالت ؐ سے بے پناہ محبت رکھنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اظہاریکجہتی کیا۔ اجلاس میں میاں بلال ارشد،حافظ ایوب اکرم ،موسی خالد،حافظ عبدالرحمن گورایہ،حافظ لقمان چیمہ اور فیصل گجر بھی موجود تھے ۔