مختلف مقامات سے 3 خواتین اغوا

مختلف مقامات سے 3 خواتین اغوا

قصور(نمائندہ دنیا)شہر اور گردونواح سے 3خواتین کو اغوا کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق اٹھیل پور کی رہائشی شہناز بی بی کی 15سالہ پوتی (ک) کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا۔۔۔

 محلہ انصاریاں والا مصطفی آباد کے رہائشی اختر حسین کی 18سالہ بیٹی (ن) گھر سے سہیلی (ح) کے ساتھی دوائی لینے گئی جوواپس نہ آئی،نیواں تھہ مصطفی آباد کے رہائشی طارق محمود کی 32سالہ بیوی (ا) کوگھر میں اکیلا پاکرملزموں نے گن پوائنٹ پر کیری ڈبہ میں بٹھا کراغوا کرلیا، پولیس مصروف کارروائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں