جڑانوالہ میں وارداتوں کا سلسلہ جاری ، لوٹ مار
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، شہری موٹر سائیکل ، نقدی و قیمتی سامان سے محروم۔ 122گ ب کے قریب 2 ڈاکو شکیل نامی شخص سے موبائل ونقدی چھین کر فرار۔
تھانہ صدر کے علاقہ 121گ ب کے قریب 3 مسلح ڈاکووں نے راہگیر سے جان ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موٹرسائیکل ،نقدی اور موبائل چھین لیا۔ 119گ ب کے قریب ڈاکوئوں نے متعددراہگیروں سے نقدی،موبائلز چھین لیے ۔