لائیو سٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سرد جنگ ، شہری مضر صحت گوشت کھانے پر مجبور
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)لائیو سٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی میں سرد جنگ کے باعث فیصل آباد کے شہری مضر صحت گوشت کھانے پر مجبور ہیں دونوں محکمے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال کر بری الذمہ ہورہے ہیں ۔
محکمہ لائیو اسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی میں عدم تعاون کے باعث فیصل آباد کے شہری مضر صحت گوشت کھانے پر مجبور ہیں مذبحہ خانوں میں گوشت کی تصدیق لائیو سٹاک کی ذمہ داری ہوتی ہے جبکہ دکانوں پر ناقص اور مضر صحت گوشت کی فروخت رکوانا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ذمہ داری ہے دونوں ہی محکمے اپنا اپنا کام کرنے سے گریزاں ہیں غیر قانونی اور نجی مذبحہ خانوں میں بیمار اور لاغر جانوروں کو ذ بحہ کرکے مضر صحت گوشت بیچا جاتا ہے ا ور اسے دکانوں پر سپلائی بھی کیا جاتا ہے لیکن نہ تو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کوئی کار روائی کی جاتی ہے اور نہ ہی لائیو سٹاک کی جانب سے کوئی ایکشن لیا جاتاہے ۔