رہائشی جائیدادوں کو بغیر منظوری کمرشل بنانے پر9 پلاٹ سیل

رہائشی جائیدادوں کو بغیر منظوری کمرشل بنانے پر9 پلاٹ سیل

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔

اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے رہائشی جائیدادوں کو بلا منظوری کمرشل میں تبدیل کرنے پر ملت ٹاؤن اور مدینہ ٹاؤن میں 9 پلاٹس کو سربمہر کر دیا اور مالکان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دئیے ۔ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسما محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف کالونیوں میں جائیدادوں کی صورت حال کو چیک کیا جن پلاٹس کو سربمہر کیا گیا ہے ان میں ملت ٹاؤن C بلاک کے پلاٹ نمبرز 638,659,1123,1130،D بلاک کے پلاٹ نمبرز 7,25,272 اور 312 شامل ہیں جبکہ مدینہ ٹاؤن میں رہائشی پلاٹ کو بلا منظوری کمرشل بنانے پر پلاٹ نمبر 3-W-D کو بھی سیل کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں