گورنمنٹ گریجوایٹ کالج جڑانوالہ میں بی ایس کلاسز سمسٹرI کا آغاز
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ گریجوایٹ کالج جڑانوالہ میں بی ایس کلاسز سمسٹرI کا آغاز، تمام شعبہ جات میں طلباوطالبات کا خیر مقدم۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجوایٹ کالج جڑانوالہ میں بی ایس کلاسز سمسٹر ون کا آغازکے موقع پر بی ایس جیوگرافی میں اورینٹیشن کلاسز سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل کالج ہذاپروفیسر ڈاکٹر اصغر علی بلوچ نے طلباء وطالبات کو خوش آمدید کہا اور کالج ہذا کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی ۔ کوآرڈینیٹر بی ایس پروگرام و صدر شعبہ جیوگرافی پروفیسر شیخ افضل ، پروفیسر شیخ حفیظ ، ڈپٹی کوآرڈینیٹرپروفیسر رانا عثمان، پروفیسر عمار منیر،پروفیسر مبشر قمر ، صبا جمال اور زنیرہ نے نئے طلباء وطالبات کے کامیاب مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔