پولیس لائن میں وویمن سیلف ڈیفنس کی تربیتی مشقیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسرڈی آئی جی کامران عادل کی جانب سے فیصل آبادپولیس لائن میں وویمن سیلف ڈیفنس کے ٹرینرز کا تربیتی مشقوں کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر سی پی او فیصل آباد دی آئی جی کامرا ن عادل،ایس پی ایڈمن حافظ مہتدی،انچارج تحفظ مرکز انسپکٹر گلناز،ایس ایچ او وویمن مدیحہ ارشد اور ایلیٹ فورس کے تربیت یافتہ سٹاف موجود تھے ۔پولیس لائن میں سپیشل کورس کی تربیت یافتہ ایلیٹ کوالیفائیڈ فی میل اہلکاروں نے ڈیمو پیش کیے ۔ جس میں خواتین کوخود کی حفاظت کے لئے مختلف تکنیکی مہارتیں، مارشل آرٹس کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔نومبر کے دوسرے ہفتہ میں سپیشل کورس شروع کردیا جائے گا جس میں حملہ و تشدد کرنے ،ہراساں کرنے و دیگر قانونی معلومات کے ساتھ اخلاقی جرائم کی روک تھام کے متعلق آگاہی دی جائے گی ۔کالجز اور یونیورسٹیز میں خواتین کواپنے سیلف ڈیفنس کیلئے تربیتی کورس سے مکمل آگاہی فراہم کی جا ئے گی ۔