انسداد ڈینگی اقدامات میں غفلت برداشت نہیں :اے سی صدر
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر (اے سی )صدر رنگزیب گورایہ نے کہا ہے کہ تحصیل میں ڈینگی کے خلاف متعلقہ محکموں کے۔
انسدادی و حفاظتی اقدامات میں غفلت برداشت نہیں اور سرویلنس سرگرمیوں کے خاطر خواہ نتائج نظر آنے چاہیں۔انہوں نے یہ بات تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنرصدر نے ہدایت کی کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے موافق مقامات کا بار بار سروے کریں اور ایسی جگہوں کو خشک اور صاف رکھنے کے لئے موثر اقدامات ہونے چاہیں،انہوں نے ٹائر شاپس، کباڑ خانوں، قبرستانوں، نرسریز کو بلا ناغہ چیک کرنے کی تاکید کی۔