ٹوبہ :ہسپتال میں ریویمپنگ کے کاموں کے جائزہ کیلئے اجلاس

ٹوبہ :ہسپتال میں ریویمپنگ کے کاموں کے جائزہ کیلئے اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )کوارڈینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب ہیلتھ انسپیکشن ٹیم ایم پی اے امجد علی جاوید اور ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر صدارت ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت میں جاری ریویمپنگ کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر کاشف باجوہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر امجد علی جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہیں، ہسپتالوں میں عرصہ دراز سے رکے ترقیاتی کاموں کو ان کے دور میں مکمل کیا جا رہا ہے ، جس کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی تمام طبی سہولیات میسر کرنا ہے ۔ انہوں نے ایم ایس ڈی ایچ کیو کو سختی سے ہدایت کی کہ ریویمپنگ کے جاری کاموں میں مٹیریل اورکوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ، مقرر مدت میں جاری کاموں کو پا یہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں