الفتح فٹبال گراؤنڈ سلیمی چوک میں فٹبال مقابلوں کا آ غاز
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت الفتح فٹبال گراؤنڈ سلیمی چوک میں فٹبال کے مقابلوں کاآغاز ہوگیا ۔
جس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد تھے جنہوں نے فٹبال کو کک لگا کر فٹبال میچز کا افتتاح کیا۔