لائیو سٹاک کارڈ کے اجرا کے لئے کسانوں کی رجسٹریشن جاری
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب علی کی ہدایات کے مطابق پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے۔
اجرا کے لئے مویشی پال کسانوں کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے مختلف سنٹرزکا دورہ کیا اور کسانوں کی رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے سنٹرز پر کسانوں کو معیاری سہولیات کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے کسانوں کو لائیو سٹاک کارڈ کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے لئے دوررس نتائج کے حامل اقدامات کررہی ہے اور لائیوسٹاک کارڈ مویشی پال کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں۔