مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ ،قتل کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کرتے ہوئے قتل کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کے علاقے محلہ صدیق آباد میں حسنین علی نے پولیس کوبتایا کہ ملزمان کی جانب سے سابقہ رنجش کی بناء پر انہیں گن پوائنٹ پر قابو کرلیاگیااور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے خوف و ہراس کا شکار بنانے کے ساتھ قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔