ڈونلد ٹرمپ پرامید لگانے والے اقتدارمیں نہیں آ سکتے :حاجی اکرم انصاری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصاری نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے لئے سیاسی مشکل صرف مہنگائی تھی اب وہ عملی اقدامات کرکے عوام کو مہنگائی کی مشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہو چکی ہے ۔
پارٹی کارکنوں اورحلقہ نیابت کے لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی بھی اپنے دور اقتدار میں اسی مشکلات سے 14 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں صرف ڈسکہ کی ایک سیٹ جیت سکی تھی۔ڈونلد ٹرمپ پرامید لگانے والے اقتدارمیں نہیں آ سکتے ۔