لائیو سٹاک کارڈ کے اجرا کیلئے کسانوں کی رجسٹریشن جاری
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے اجرا کے لئے مویشی پال کسانوں کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل تیسرے روز بھی جاری رہا۔
ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے مختلف سنٹرزکا دورہ کیا اور کسانوں کی رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ لائیو سٹاک کارڈ سے گوشت کی پیداوار میں اضافہ کے لئے مویشی پال کو بلاسود قرضہ دستیاب ہوگاجبکہ کارڈ کے ذریعے ہر رجسٹرڈ ڈیلرز سے ونڈا،سائلج اور منرل مکسچر خریدا جاسکے گا۔انہوں بتایا کہ11،ارب روپے کی خطیر رقم سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف لائیو سٹاک کارڈ مویشی پال کے لئے انقلاب برپا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبہ کے تحت لائیو سٹاک فارمر کوچار ماہ کے لئے بلاسود قرضہ ملے گا۔