چناب نگر:یوٹیلیٹی سٹوروں پر متعدد اشیاء غائب،عوام پریشان
چناب نگر(نامہ نگار )یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی سمیت متعدد اشیاء کا فقدان ،عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق چناب نگر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی سمیت متعدد اشیائے خورونوش کا فقدان ہے جس کی وجہ سے لوگ سرمایہ داروں،تاجروں کے ہاتھوں دن دیہاڑے لوٹے جا رہے ہیں۔ روزنامہ دنیا کے سروے میں شہریں محمد نعیم،محمد وحید،عاقب،الیاس،گلزار ودیگرنے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے خورد و نوش و ضروریہ کا غائب ہونا غریبوں کوخوشیوں سے محروم کرنے کے مترادف ہے ،وزیراعظم پاکستان اور متعلقہ حکام یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیا ضروریہ فراہم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔