گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سمن آبادمیں جاب فیئرکاانعقاد

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سمن آبادمیں جاب فیئرکاانعقاد

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ٹیوٹا کیریئر ڈویژن نے فیصل آبادمیں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سمن آبادمیں ایک کامیاب جاب فیئرکاانعقادکرکے اپنے گریجوایٹس کوبااختیاربنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا۔

اس تقریب کامقصدٹیوٹاکے باصلاحیت طلبا کومعروف صنعتوں سے جوڑنا،فنی مہارتوں اورروزگارکے مواقع کے درمیان فرق کوختم کرناتھا۔جاب فیئرمیں فیصل آبادشہراورچینوٹ کے ووکیشنل اورٹیکنیکل اداروں سے 100سے زائدطلبا کوملازمت کی پیشکش کی گئی۔ تقریب میں شامل معززمہمانوں چیئرپرسن نیوٹیک مسزگلمینہ بلال،چیئرمین بریگیڈیئر محمد ساجد کھوکھر،مسز آصفہ مقبول ڈی جی نیوٹک، عامر عزیز ڈاریکٹر جنرل ٹیوٹاپنجاب،مس روبینہ امجدصدر وومن چیمبرآف کامرس،مس قرات العین، سینئرواس پریزیڈنٹ چیمبرآف کامرس،چیف مینجراسٹیٹ بنک آف پاکستان،انجینئرعاصم منیر،حاجی ادریس سدھاشیخ،انجینئرعثمان ریجنل ڈاریکٹرنارتھ اورانجینئرفیض محمدبزداراورڈسٹرکٹ ڈائریکٹرٹیوٹانے فیصل آبادمیں لوکل اورانٹرنیشنل صنعتوں کو ہنرمندافرادی قوت فراہم کرنے کی اہمیت پرزوردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں