چنیوٹ پولیس کا اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

چنیوٹ پولیس کا اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ بھر میں سپیشل مہم کے تحت پولیس کا اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

ایس ایچ او تھانہ بھوانہ انسپکٹر اعجاز عمران، ایس ایچ او تھانہ چناب نگر سب انسپکٹر غلام شبیر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے ڈکیتی، راہزنی کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان میں ظفر عباس اور امین احمد شامل ہیں جن سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ ہیومن ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ سنگین جرائم میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں