ملزمان کو چھوڑنے پر ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ مزمل چیمہ معطل
جڑانوالہ،بچیانہ (نمائند گان دنیا )سی پی او فیصل آباد نے ملزمان کو چھوڑنے پر ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ کو معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے ریکارڈ یافتہ ملزمان کو پکڑ کر 3 دن تک حراست میں رکھ کر چھوڑنے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ مزمل چیمہ کو معطل کر دیا تاہم ابھی تک تھانہ لنڈیانوالہ میں نئے ایس ایچ او کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔دریں اثناء سی پی او نے شہری سے رشوت طلب کرنے کے معاملہ کا بھی نوٹس لیتے ہوئے تھانہ ستیانہ کے اے ایس آئی یعقوب کو بھی معطل کر دیا ۔