سموگ : ائیر کوالٹی انڈیکس مزید خراب ، ہسپتال بھر گئے

سموگ : ائیر کوالٹی انڈیکس مزید خراب ، ہسپتال بھر گئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد کا ائیر کوالٹی انڈیکس ہر آنے والے دن کے ساتھ مزید بگڑنے لگا فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف موثر کار روائیاں نہ ہونے سے شہری بیمار پڑنے لگے نزلہ زکام کھانسی اور بخار کے مریضوں سے ہسپتالوں کی او پی ڈیز بھر گئیں ۔

 ہر آنے والے دن کے ساتھ سموگ کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے سموگ کے عوامل پر قابو نہ پانے کی وجہ سے ائیر کوالٹی انڈیکس مزید خراب ہورہا ہے گزشتہ روزائیر کوالٹی انڈیکس 200 سے تجاوز کرچکا تھا  سانس اور پھیپڑوں کے امراض میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ہسپتالوں کی اوپی ڈیز میں نزلہ زکام بخار آنکھوں کی جلن اور سانس کے امراض والے مریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے لیکن محکمہ ماحولیات سموگ کے اسباب کو روکنے میں بری طرح سے ناکام ہے شہری سموگ کی شدت کو دیکھ کر خوف میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں