گوجرہ :کار کی ٹکر ، موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا
گوجرہ (نما ئندہ دنیا )کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص شدید زخمی ہو گیا ۔
معلو م ہوا ہے کہ محلہ گلشن کا لونی گوجرہ کارہائشی ارسلا ن اپنی موٹر سا ئیکل پر ٹوبہ ٹیک سنگھ جار ہا تھا کہ چک نمبر 301 ج ب کے قریب لنک روڈ سے آ نے وا لی کا ر نے اسکو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ارسلا ن شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈرا ئیور کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ،شدید زخمی کو ریسکیو 1122 کے اہلکارو ں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کر دیا ہے ۔