انسداد ڈینگی ا قدامات: ڈی سی ٹوبہ کی زیر صدارت اجلاس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اقدامات کے جائزہ کیلئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کاشف ندیم کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر نعیم سندھو نے کہاہے کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے دوران لا پرواہی اور غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،تمام محکموں کے افسران اور دیگر ملازمین ڈینگی سے بچاؤکے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں کو ایس او پیز کے مطابق جاری رکھیں، قبرستانوں ، پارکوں ،عوامی مقامات ، زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر جگہوں کی چیکنگ کو ہر لحا ظ سے سخت کیا جائے ، اگر کسی پرائیویٹ جگہ ،دکان یا فیکٹر ی سے ڈینگی لارواکی موجو دگی پائی جائے تو انکے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔