پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی کیچپ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی کیچپ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی کیچپ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کمال آباد میں واقع کیچپ یونٹ پر چھاپہ مارا اور200کلو کیچپ سمیت ممنوعہ اجزا تلف،مقدمہ درج اورملزم گرفتارکرادیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق محمود گل نے بتایا کہ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر کیچپ یونٹ بندکرایا۔ جہاں سے غیر معیاری کیچپ برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔انتہائی لازم ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے ۔خام مال کی انتہائی ناقص سٹوریج،صفائی ستھرائی کے بدترین حالات پائے گئے اورکیچپ کی تیاری مقرر کردہ قوانین کے مطابق نہ کرنے پر تمام مال تلف اور یونٹ بند کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں