پاسپورٹس کا میرٹ پر اجراء یقینی بنایا جارہا :اسسٹنٹ ڈائریکٹر

 پاسپورٹس کا میرٹ پر اجراء یقینی بنایا جارہا :اسسٹنٹ ڈائریکٹر

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس گل آصف نے کہا ہے کہ ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی اور ڈائریکٹر پنجاب خالد عباس کی ہدایات پر پاسپورٹس کا میرٹ پر اجراء یقینی بنایا جارہا ہے۔

جس کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کوائف کی فوری تکمیل ممکن بنائی جارہی ہے ، میری اولین ترجیح پاسپورٹ آفس کے امور کو فعال رکھنا ہے ، نااہلی کا ارتکاب کرنے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ بنواکر دینے کی آڑ میں سادہ لوح شہریوں کا استحصال کرنے والے ٹاؤٹ کسی رعایت کے مستحق نہیں، اس مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔اور روزانہ کی بنیاد پر خود پاسپورٹ آفس کے احاطہ اور اطراف کا جائزہ لینا میرا معمول ہے ، انہوں نے کہا کہ ٹوکن سسٹم کی بحالی پر شہریوں کی طرف سے اطمینان کا اظہار کرنا میرے لیے حوصلہ افزائی کا سبب بنا ہے ،میری آئندہ بھی کوشش ہوگی کہ پاسپورٹ بنوانے کیلئے دفتر کا رخ کرنے والے مرد و خواتین کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں