پی ایم اے کہروڑپکا کے وفد کی تحصیل ہسپتال آمد، تشدد واقعہ کی مذمت
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا)پی ایم اے کہروڑپکا کے وفد کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال آمد، تشدد واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
صدر پی ایم اے کہروڑپکا ڈاکٹر طاہر احمد چوہدری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منصور ریحان و دیگر نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا اور گزشتہ دنوں ٹی ایچ کیو میں ہونے والے پر تشدد واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وفد نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف پر تشدد کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔