سیالکوٹ:22 مراکز صحت کی بیک وقت ری ویمپنگ جاری
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ ضلع میں 3دیہی اور19بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کے منصوبے پر بیک وقت کام جاری ہے ۔۔۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ کی زیر نگرانی فیز 1میں کل 22ہیلتھ فیسلٹیز کی ری ویمپنگ کا منصوبے زیر تکمیل ہیں جبکہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ کے منصوبے پر کام جاری ہے ۔ یہ بات انہوں نے پسرور اور سمبڑیال میں واقع تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونڈہ، بنیادی مراکز صحت بڈیانہ اور بھوپالوالہ کے معائنہ کے دوران کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے سٹاف کی حاضری چیک کی اور عوام الناس کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہسپتال چونڈہ میں زیر علاج مریضوں سے ہسپتال میں ملنے والی طبی سہولیات کی بابت استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل سمبڑیال کے بی ایچ یو بھوپالوالہ میں او پی ڈی ، فارمیسی اور ای پی آئی سنٹر کا معائنہ کیا اور پولیس سٹیشن سمبڑیال کے زیر تعمیر منصوبے کا بھی معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ اور اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر منج بھی اس موقع پر موجود تھے ۔