اپوزیشن کی جانب سے استعمال کئے جانیوالے ہتھکنڈے ناکام ثابت ہونگے ،ذوالفقار علی بھٹی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹر ی برائے کامرس و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ۔
حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے اپوزیشن کی جانب سے جو ہتھکنڈے بھی استعمال کئے جار ہے ہیں‘ وہ سب ناکام ثابت ہونگے کیونکہ عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ سابق حکمرانوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کیساتھ کیا سلوک کیا ہے ، حکومت کے سخت فیصلوں کے باعث عوام کو وقتی طور پر پریشانی کا سامنا ضرور کرنا پڑ رہا ہے ۔جس سے ہم آگاہ ہیں لیکن انشاء اﷲ شہباز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس کا نتیجہ بہت جلد عوام کے سامنے ہوگا، سرگودھا شہر میں ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں بہت جلد شہر بھر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائینگے تاکہ عوام کو براہ راست ریلیف مل سکے ۔