الائیڈ ہسپتال ٹو میں انتظامیہ کی جانب سے شجرکاری کا آ غاز
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماحول کو صاف ستھرا بنانے کیلئے الائیڈ ہسپتال ٹو میں انتظامیہ کی جانب سے شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے ۔
گزشتہ روز ایم ایس ڈاکٹر ظفراقبال، اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر محمد علی بیگ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عمران اختر سمیت دیگر افسروں کی جانب سے ہسپتال کے مختلف حصوں میں پودے لگائے گئے ۔ اس موقع پر ایم ایس کا کہنا تھا کہ ہسپتال کو سرسبز بنا کر آنے والے مریضوں کے لیے ماحول کو صاف ستھرا بنانے کا مشن ہے جس کے تحت 100 پودے لگائے گئے ہیں۔ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ ڈاکٹرمحمد علی بیگ کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں سموگ کی صورتحال دیکھ کر اندازہ کرنے کی ضرورت ہے کہ پودے ماحول کے لیے کتنے ضروری ہیں۔ لہذا شہریوں کو بھی چاہیے کہ اپنے ارد گرد شجرکاری کریں۔