ڈی پی او خوشاب توقیر نعیم کی تھانہ سٹی جوہرآباد میں کھلی کچہری

ڈی پی او خوشاب توقیر نعیم کی تھانہ سٹی جوہرآباد میں کھلی کچہری

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کی خلیج ختم کرنے اور۔

 پولیس کے حوالے سے عوامی شکایات کا ان کی دہلیز پرازالہ کرنے کیلئے ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے تھانہ سٹی جوہرآباد میں کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی صاحبان، تھانہ صدر اور تھانہ سٹی جوہرآباد کے ایس ایچ اوز سمیت دیگر متعلقہ پولیس افسر اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے شہریوں کی جانب سے دی گئی درخواستوں کے حوالے سے متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔ کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اوخوشاب نے کہا کہ ضلع خوشا ب میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا اور جرائم کو جڑوں سے اُکھاڑنا پولیس کی پہلی ترجیح ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اگر کسی بھی شہری کو پولیس کے حوالے سے کوئی بھی شکایت ہو تو میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انشاء اﷲ ہر شکایت کا فوری ازالہ ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں