واسا:پانی و سیوریج منصوبوں کے ٹینڈرز کھول دئیے گئے

واسا:پانی و سیوریج منصوبوں کے ٹینڈرز کھول دئیے گئے

لاہور (عمران اکبر ) 8 سال بعد لاہور کے باسیوں کی سنی گئی،لاہوریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیساتھ سیوریج کا جال بچھایا جائے گا۔ واسا کے ای ٹینڈرنگ کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا،گزشتہ روز ٹینڈرز کھول دئیے گئے ۔

تفصیل کے مطابق ای ٹینڈرنگ کیلئے تمام زونز کے 24 کاؤنٹر لگائے گئے ۔ کمشنر ، ڈی سی ، ایم ڈی واسا اور ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹاؤن ہال کا دورہ کیا، ای ٹینڈرنگ کی شفافیت کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے ای ٹینڈرنگ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ڈی سی سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا واسا کی 251 سکیموں کیلئے 41.5 ارب مختص کئے گئے ۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا تھا لاہور ڈویلپمنٹ پلان سے شہر میں سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی کے مسائل حل ہونگے ،20 نومبر کے بعد 1 کھرب 37 ارب کے ترقیاتی کام شروع کر ائے جائیں گے ۔ 251 سکیموں کے 15 ارب کے ترقیاتی ٹینڈرز اوپن کئے جائینگے ۔ ترقیاتی سکیموں میں ٹف ٹائل، پی سی سی، ڈرینج و سیوریج سسٹم، واٹر سپلائی اور سٹریٹ لائٹس کی اپ گریڈیشن شامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں