جی سی یو فیصل آ باد میں مائیکرو بیالوجی کانفرنس اختتام پذیر

 جی سی یو فیصل آ باد میں مائیکرو بیالوجی کانفرنس اختتام پذیر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں انٹرنیشنل مائیکرو بیالوجی کانفرنس اپنے اختتام کو جا پہنچی۔

 کانفرنس میں پورے پاکستان سے شعبہ مائیکرو بیالوجی سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز سائنسدان، پروفیسرز اور ریسرچرز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں خوردبینی حیاتیات کے ماہرین نے اپنے اپنے موضوعات پر مقالاجات پیش کیے ۔ کانفرنس میں 8 سے زائد ممالک کے سائنسدانوں اور ریسرچرز نے شرکت کی۔ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب میں وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کہا کہ بہترین اساتذہ تحقیق کے شعبہ میں اپنے طلبا کے لیے مشعل راہ ہوتے ہیں،تمام قومی اور بین الاقوامی سائنسدان ہماری تحقیق کا سرمایہ ہیں۔ کانفرنس کا انعقاد عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق کیا گیا ہے ، جہاں پر تحقیقی تناظر میں موجودہ اورمستقبل کے مسائل پر روشنی ڈالی گئی ۔ ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فرحت جبین کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا انعقاد یقینا ہمارے لیے قابل فخر ہے ۔ ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف مائیکرو بیالوجی پروفیسر ڈاکٹر ہدایت رسول نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسی کانفرنسز کے انعقاد سے جہاں ریسرچ کا کلچر فروغ پاتا ہے وہی پر ہمیں ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھنے کا موقع میسر آتا ہے ۔ کانفرنس کے اختتام پر شرکا میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں