صوبائی وزیر صحت کامیوہسپتال میں ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ

صوبائی وزیر صحت کامیوہسپتال  میں ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں میوہسپتال کے اے وی ایچ بلاک سمیت دیگر ری ویمپنگ کے منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اس موقع پر سیکرٹری صحت عظمت محمود، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ واجد علی شاہ ، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز بھی موجود تھے ۔ وزیر صحت نے ہسپتال میں اے وی ایچ بلاک سمیت دیگر جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔اس حوالے سے متعلقہ افسروں نے بریفنگ بھی دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں