طالبات کو تعلیم کی فراہمی روشن مستقبل کی ضمانت ،گورنر پنجاب
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سیون ٹو کا دورہ کیا جہاں سپیشل سیکرٹری تعلیم و پیشہ و رانہ تربیت محی الدین وانی نے ان کا استقبال کیا۔
گورنر پنجاب نے کالج کے تمام حصوں کا معائنہ کیا اور کالج میں قائم ٹیکنالوجی پارک میں خصوصی دلچسپی لی۔ گورنر پنجاب نے کالج سٹوڈنٹس کے یو ٹیوب چینل کیلئے انٹرویو بھی دیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ طالبات کی تعلیم ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ، ملک کی ترقی اور معاشرتی اقدار کو برقرار رکھنے کے لئے خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وفاقی سرکاری سکولوں میں سہولیات مہنگے پرائیویٹ سکولوں سے بھی زیادہ ہیں جو کہ خوش آ ئند بات ہے ۔ محی الدین وانی نے بتایا کہ اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں سہولیات کیلئے 50 کروڑ روپے کے عطیات ملے ہیں۔ 65000 بچوں کو بلا معاوضہ کھانا فراہم کیا جاتا ہے ، وفاق کے 125 سکولوں کو سولر پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔