جے پی ایم سی ، پوسٹ گریجویٹ پروگرام کا نصابی خاکہ منظور

جے پی ایم سی ، پوسٹ گریجویٹ پروگرام کا نصابی خاکہ منظور

کراچی (آن لائن)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا 35واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اکیڈمک کونسل نے ماسٹر آف فلاسفی (ایم فل) پروگرام کے لیے ایناٹومی، بایو کیمسٹری، فارماکولوجی، اور فزیالوجی کے شعبوں اور بایو کیمسٹری و فارماکولوجی کے ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) پروگرام کے لیے پوسٹ گریجویٹ پروگرام اسپیسفیکیشن ٹیمپلیٹ 2024 کی متفقہ منظوری دی۔ کونسل نے ہدایت دی کہ تمام ادارے اپنے تعلیمی کیلنڈرز کی تعمیل پیش کریں، اور ساتھ ہی بیسک میڈیکل سائنسز ایس ایم سی کی بورڈ آف فیکلٹی اور سندھ میڈیکل کالج کے شعبہ جات فارماکولوجی، بایو کیمسٹری ، اور فارنزک میڈیسن کے بورڈ آف اسٹڈیز (بی او ایس) کی ازسرِنو تشکیل کی منظوری دی۔ اجلاس میں پچھلے 34ویں اجلاس کے منٹس اور ادارہ جاتی نصاب کمیٹی (آئی سی سی) کی منظوری بھی دی گئی۔کونسل نے ڈینٹل ہیلتھ سائنسز میں پی ایچ ڈی پروگرام کے کور اور انتخابی کورسز کی منظوری دی۔ مزید یہ کہ اپپنا انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ، کمیونٹی میڈیسن ، ایناٹومی، فزیالوجی، اور بی او ایف برائے بیسک میڈیکل سائنسز کے منٹس کو بھی منظور کرلیا گیا۔کونسل نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے بیسک میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی۔ پروفیسر ڈاکٹر سونو مل کو شعبہ فارنزک میڈیسن اینڈ ٹاکسیکولوجی کے چیئرپرسن کے طور پر تعینات کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں