حیدرآباد :پانی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

 حیدرآباد :پانی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

حیدر آباد(نمائندہ دنیا)حیدر آباد پریس کلب پر مختلف افراد نے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے ۔

دامن کوہسار لطیف آباد کے مکینوں نے پانی کی بندش، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور سوسائٹی کے الیکشن نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر سید اظہر علی شاہ ودیگر نے کہاکہ واسا کی جانب سے دامن کوہسار کے مکینوں کو پانی کے بل باقاعدگی سے بھیجے جارہے ہیں جبکہ بل وصول کرنے کے باوجود واسا حکام نے علاقے میں ٹینکر مافیا سے ملی بھگت کرکے مکینوں کو مہنگے داموں پانی کے ٹینکرز خریدنے پر مجبور کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دوسری جانب حیسکو نے زندگی عذاب بنادی ہے ، پندرہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ علاوہ ازیں مہاجر کالونی کوٹری کی رہائشی خواتین نے پریس کلب کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر مسماۃ آمنہ لوند نے صحافیوں کو بتایا کہ ریٹائرڈ ڈی ایس پی کی ایماء پر حیدرآباد اور کوٹری پولیس نے ان کے نوجوان بیٹے علی لوند کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا جج کا ڈرائیور ہے اور گھر کا واحد کفیل ہے ۔ادھر ہالا کی رہائشی چار بچوں کی ماں نے اسلام قبول کرتے ہوئے پانچ بچوں کے باپ سے پسند کی شادی کرلی ۔تحفظ کے لئے میاں بیوی حیدرآباد پریس کلب پہنچ گئے ۔ اس موقع پر دھنی بخش درس نے صحافیوں کو بتایا کہ رخسانہ نے ہندو سے مسلمان ہوکر مجھ سے پسند شادی کی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں