اوورسیز کو سہولیات، او پی ایف سے تعاون کرینگے ،صدر آزادکشمیر

 اوورسیز کو سہولیات، او پی ایف سے تعاون کرینگے ،صدر آزادکشمیر

اسلام آ باد ( دنیارپورٹ )اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک تقریب میرپور آزاد کشمیر میں منعقد کی گئی جس کی میزبانی برطانیہ کے نمایاں اوورسیز پاکستانیوں ماجد اسماعیل چو دھری اور بیرسٹر کرامت حسین نے کی۔

آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے تقریب کی صدارت کی جبکہ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین سید قمر رضا مہمان خصوصی تھے ۔ سید قمر رضا نے اوورسیز پاکستانیوں کو سہو لیا ت فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور کہا اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے مقدمات کے لیے خصوصی عدالت نوے دن کے اندر مقدمات کا فیصلہ کرے گی۔ ایسی عدالتیں تمام صوبوں اور آزاد کشمیر میں بھی قائم کی جائیں، انہوں نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو قومی اسمبلی میں نمائندگی دینے پر غور کر رہی ہے ۔ صدر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا اوورسیز کو سہولیا ت کی فراہمی کیلئے او پی ایف سے مکمل تعاون کرینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں