اضافی نصابی کتب ٹیکسٹ بک بورڈ کو واپس جمع کرانے کی ہدایت

اضافی  نصابی  کتب  ٹیکسٹ  بک  بورڈ  کو  واپس  جمع  کرانے  کی  ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ کے احکامات پر محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی طرف سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے ۔۔

کہ سرکاری اسکولز میں استمال ہونے کے علاوہ اضافی نصابی کتب سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ میں واپس جمع کروائی جائیں، اس ضمن میں جاری کردہ ایک بیان میں وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ کتب کی درست ضرورت کے اعداد کو سمجھنے ، انہیں ضایع ہونے اور ممکنہ غیر قانونی فروخت سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ اضافی کتب ٹیکسٹ بُک بورڈ کو واپس بھیجی جائیں۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ کی طرف سے تین سالوں میں ملنے والی کتب کی ڈسٹری بیوشن کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، اس ضمن میں جاری کردہ ایک بیان میں وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ کتب کی فراہمی کے عمل میں سیلف آڈٹ کرنا ضروری ہے ، اضافی کتب کی واپسی سے نصابی کتب کی امکانی غیر قانونی فروخت جیسے مسائل کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولز میں بُک بینک کے عمل کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا انہوں نے کہا ضلعی تعلیمی افسران اسکولز میں قائم ہونے والی بُک بینک کا جائزہ لیں اور ہیڈ ماسٹرز/ مسٹریسز کو بُک بینک قائم کرنے کا پابند بنائیں۔ وزیر تعلیم سندھ کہا کہ تعلیمی سال کے اختتام پر کتب کی واپسی کے عمل کی مانیٹرنگ کی جائے اور اگلی کلاس میں آنے والے طلباء کو شروعات میں ہی کتب دی جائیں، انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں سرکاری اسکولز کا معیار بہتر ہونے سے اسکولز میں داخلا کے تناسب میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کتب کی چھپائی کا عمل مہنگا ہونے کی وجہ سے ہمیں آئیندہ دنوں کی حکمت علمی ابھی سے جوڑنی ہوگی، انہوں نے اساتذہ پر زور دیا ہے کہ طالب علموں کو کتاب دوست بنائیں اور انہیں تلقین کریں کے آنے والے دوستوں کے لیے کتب کو محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وزیر تعلیم سندھ کہا کہ استعمال شدہ کتب کی واپسی کے لیے اسکولز میں بُک بینک قائم کرنا ایک ماحول دوست فیصلہ بھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں