تعلیمی اداروں میں سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد اور سکیورٹی کیلئے جائزہ اجلاس
میانوالی (نامہ نگار)پٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت تعلیمی اداروں میں سیکورٹی ایس او پیز پر ۔
عملدرآمد یقینی بنانے اور سیکورٹی امور کاجائزہ لینے کے سلسلہ میں اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمان احمد لون، سی ای او ایجوکیشن ملک احمد یار، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، پرائیویٹ کالج اور محکمہ پولیس کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں میں سیکورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں حکومتی ایس او پیز کے مطابق سکیورٹی امور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔