یونین کونسل وتہ خیل کی ٹیم نے سرٹ مقابلہ جیت لیا
میانوالی (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی پنجاب ایمرجنسی سروس، کمیونٹی سیفٹی ونگ کے۔
زیر اہتمام ضلع بھر کی تشکیل کردہ ریسکیو محافظ/سکاوٹس پر مشتمل کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کے درمیان CERT مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں وائس چانسلر ڈاکٹر اسلام اللہ خان،یونیورسٹی آف میانوالی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عزیزاللہ خان نے بطور مہمان گرامی شرکت کی۔ ضلع بھر سے تحصیل پپلاں،عیسی خیل اور میانوالی کی یونین کونسل کی سرٹ ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔تمام ٹیموں نے مختلف پیشہ وارانہ مہارتوں مہارتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔جسمیں میڈیکل،سرچ اینڈ ریسکیو،واٹر ریسکیو،کم گہرے پانی میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنا اور آگ پر قابو پانا شامل ہیں۔مقابلہ جات میں یونین کونسل وتہ خیل کی سرٹ ٹیم فاتح رہی جبکہ تحصیل پپلاں کی یونین کونسل ٹبہ مہربان شاہ کی خواتین پر مشتمل ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کیا۔