ٹرک کا فٹنس سرٹیفکیٹ موجود،دھواں چھوڑنے پر کمشنر حیران،تمام ٹرکوں اور بسوں کے ٹیسٹ کا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے وہیکل فٹنس سٹیشن سرگودھا کا اچانک دورہ کیا۔
اور گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈ فٹنس کے بارے انچارج سے آگاہی لی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ کمشنر نے خود فیصل آباد روڈ سے ایک ٹرک کو روک کر چیک کروایا تو ٹرک دھواں چھوڑ رہا تھا اور موقع پر ٹیسٹ بھی فیل ہوا جبکہ اس کا مارچ 2025 تک فٹس سرٹیفکیٹ جاری پایا گیا جس پر کمشنر نے حیرانگی کا اظہار کیا اور سنٹر کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انچارج اسٹیشن کی سرزنش کی، انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے کو سٹیشن کے تمام امور درست کر نے کی ہدایت کی، کمشنر نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سیکرٹری روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرگودھا کو ان تمام ٹرکوں اور بسوں کے بھی فی الفور فٹنس ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی ہے جو بظاہر فٹنس ٹیسٹ پاس ھونے کے سرٹیفیکیٹ کی حامل ہیں۔