ڈ ی پی اومظفرگڑھ کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات

ڈ ی پی اومظفرگڑھ کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈی پی او سید حسنین حیدرنے جامعہ مسجد نور نزد آفیسر ٹاؤن تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او کے ہمراہ کھلی کچہری کا کیا ۔

۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے جامعہ مسجد نور بستی کالے والا نزد آفیسر ٹاون تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی سٹی سرکل طاہر اعجاز اور ایس ایچ اوتھانہ سٹی مظفرگڑھ سمیت کثیر تعداد میں شہری موجود تھے ۔ڈی پی او سید حسنین حیدر نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر انہیں حل کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں،ڈی پی او نے پولیس افسران کو فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دینے ، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے ، علاقہ میں موثر گشت کا دائرہ کار وسیع کرنے اور عوام کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر ڈی پی او سید حسنین حیدر کا کہنا تھا کی عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے عوام کے ساتھ نا انصافی اوراپنے فرائض منصبی ایمانداری سے سرانجام نہ دینے پر پولیس افسروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز سائلین کی دادرسی کو اپنا شعار بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں