معاشرتی ترقی کیلئے غیرسرکاری تنظیموں کا کردار اہم،قراۃالعین
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کہا ہے کہ معاشروں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے سول سوسائٹی اور ۔
غیر سرکاری تنظیموں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، وقت کی ضرورت ہے کی نوجوان نسل کو روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم کی طرف راغب کیا جائے تاکہ وہ معاشی طور پر مستحکم ہوں اور معاشرے میں امن و امان کی فضا قائم ہو، فرقہ واریت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائیکوپ کے زیر اہتمام پنجاب میں سماجی ہم آہنگی کے فروغ دینے کے لئے منعقدایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن محمد اجمل خان چانڈیہ ان کے ہمراہ تھے ۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ ملک سے انتہا پسندی کو ختم کرنا ہے ،اس کے لئے نوجوانوں کو نمائندگی دی جائے ۔مولانا عبدالمعبود آزاد نے کہا کہ آج کے دینی مدارس میں تمام مکاتب فکر میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور مدارس کے ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے ، معاشرے میں امن و امان کے قیام ، فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے خاتمے لئے تمام مکاتب فکر کے علما متحد ہیں۔